صوبائی حکومت نے دیوالی پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ، اینٹی اسموگ گنز کااستعمال شروع کردیا گیا ہے


لاہور: پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے جبکہ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے، سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے دیوالی (diwali)پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ، اینٹی اسموگ گنز کااستعمال شروع کردیا گیا ہے۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں رات سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گنز کااستعمال جاری ہے ،سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہروں میں فجر سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔
واسا، ایل ڈی اے،میونسپل ادارے پانی کے چھڑکاؤ کے اقدامات یقینی بنائیں گے،واسا اور ایل ڈی اے کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات نہ جلانے کے اقدامات بھی یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل






