ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اب وقت ہے خون خرابہ بند کیا جائے، دونوں ممالک خود کو فاتح سمجھیں اور باقی فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی صدر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط قبول کر لیں تاکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں دو روز قبل ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر زیلینسکی نے روس کی شرائط نہ مانیں تو پیوٹن یوکرین پر بھرپور حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کرنے پر زور دیا تاکہ فوری جنگ بندی ممکن ہو۔ تاہم زیلینسکی نے ٹرمپ کو قائل کیا کہ جنگ بندی موجودہ زمینی پوزیشن پر کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے مشروط اتفاق کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اب وقت ہے خون خرابہ بند کیا جائے، دونوں ممالک خود کو فاتح سمجھیں اور باقی فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔"
واضح رہے کہ یہ ملاقات روس-یوکرین تنازع پر کسی بڑی سفارتی پیشرفت کی ابتدائی جھلک سمجھی جا رہی ہے، تاہم اس پر تاحال امریکی یا یوکرینی حکومت کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago






