سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ،مریم نواز
میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے علاوہ کسی کو نہیں ملیں گے،وزیر اعلی پنجاب


اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ آج سے سیلاب متاثرین کی باقاعدہ بحالی کا اعلان ہورہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کا 70فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے، جب تک متاثرین کا شفاف سروے نہیں کرلیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ہے، وعدہ کیا تھا جب تک آخری متاثرہ شخص کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں تین ہفتے سیلابی کیفیت رہی، سیلاب میں آپ کی وزیراعلیٰ، کابینہ اور انتظامیہ کے افرادآرام سے نہیں بیٹھے، پنجاب حکومت نے اپنے عوام کی تاریخی خدمت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشن اپنے پیسے سے کیا، ہم نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کھانا اور ٹینٹ اپنے وسائل سے فراہم کئے، میرے پاس تمام وسائل پنجاب کے عوام کی امانت ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کے عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے علاوہ کسی کو نہیں ملیں گے، سیلاب متاثرین کی شکایات کیلئے ایک پورا سسٹم بنا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے میں نے باہر کی دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،کسی سے کوئی مدد نہیں مانگی، میں نے پنجاب کی عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میرے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 72 کے قریب کیمپس سائیڈ قائم کر دی ہیں، تمام سیلاب متاثرین کو معاوضے کی رقم، چیک اور اے ٹی ایم کارڈ ملے گا، متاثرین کیلئے قائم کاؤنٹر سے 50 ہزار روپے نقد، باقی رقم اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نکلوائی جاسکے گی، اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک دن میں 3 لاکھ روپے نکلوائے جاسکتے ہیں، متاثرین کیلئے آج تک 71 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔
تقریب سےخطاب میں مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں کے بعد لگے گا ہی نہیں کہ پنجاب میں سیلاب آیا ہے، ہوتا یہ ہے کہ سیلاب یا کسی قدرتی آفت کے بعدحکومتیں کئی کئی سال پیسے مانگتی اور روتی رہتی ہیں، سیلاب کے بعد ہم نے رونا دھونا نہیں کیا اورنہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا، ہم آج آپ کو آپ کا حق دے رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیپالپور میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین میں چیک تقسیم کئے، سیلاب متاثرین کیلئے قائم کاؤنٹر بوتھ کا بھی معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 20 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 20 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 18 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- ایک دن قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 20 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- ایک دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- ایک دن قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 17 گھنٹے قبل








