پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔


آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط ملے گی
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً 1 ارب ڈالر اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 200 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فنڈز کا اضافہ کر کے غربت میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، جبکہ تعلیم، صحت اور اقتصادی اصلاحات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی خسارہ گزشتہ 14 برس کی کم ترین سطح پر ہے۔ ملک میں ٹیکس اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات میں تیزی آئی ہے، جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور آمدن میں اضافے کے لیے تعاون جاری ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق، افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد کے درمیان رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
توانائی کے شعبے میں آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ حکومت کو سرکلر ڈیٹ میں کمی، بجلی کے نقصانات کم کرنے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے جیسے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
زرعی شعبے میں حکومتی مداخلت کم کرنے، پیداوار میں اضافے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے نئی ٹیرف پالیسی اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور توانائی اصلاحات کے تسلسل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 hours ago


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



