لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز: جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار، مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 17 رنز کے اضافے پر گریں اور پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن مہمان ٹیم دباؤ میں دکھائی دی۔ پاکستانی اسپنرز کے سامنے جنوبی افریقی بلے باز ایک بار پھر بے بس نظر آئے، اور کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 4 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔
تیسرے دن کے اختتام پر صورتحال یہ تھی کہ پاکستان کو فتح کے لیے 8 وکٹیں جبکہ جنوبی افریقہ کو 226 رنز درکار تھے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریوں کی بدولت 378 رنز بنائے، جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسوامے نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی اسپنرز کی زبردست کارکردگی رہی: نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں پاکستان نے 109 رنز کی برتری کے ساتھ آغاز کیا، تاہم امام الحق اور شان مسعود بالترتیب صفر اور 7 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 64 پر پہنچا تو تیسری وکٹ گری — عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان بابراعظم 42 رنز بنا سکے۔
پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے سعود شکیل نے دوسری اننگز میں 38 رنز اسکور کیے اور 150 کے مجموعی اسکور پر متھوسوامے کا شکار بنے۔ محمد رضوان (14)، سلمان علی آغا (4)، شاہین آفریدی (0)، نعمان علی (11)، اور ساجد خان (1) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 17 رنز کے اضافے پر گریں اور پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسوامے نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہارمر کے حصے میں 4 وکٹیں آئیں۔ ایک وکٹ کاگیسو ربادا نے حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز تیسرے دن 6 وکٹوں پر 216 رنز سے کیا، تاہم جلد ہی متھوسوامے ساجد خان کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ٹونی ڈی زورزی نے 162 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، مگر وہ بھی 261 کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر کیچ ہو گئے۔
دسویں وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، جب انہوں نے کگیسو ربادا کو کلین بولڈ کیا۔
یہ میچ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اور پاکستان جیت سے محض چند وکٹوں کی دوری پر ہے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago




