Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کرگئے

ایوان صدر کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 15 2025، 12:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کرگئے

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ کئی ہفتوں سے ان کی طبیعت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایوان صدر کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آغا سراج درانی کا شمار سندھ کی سیاست کی نمایاں اور بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی۔

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

Advertisement
Advertisement