فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
اجلاس میں مسلم اور عرب دنیا کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفنتینو نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں فٹبال کے تمام انفراسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی، اور فیفا اس عمل میں اپنا مکمل کردار ادا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ امن اجلاس کے موقع پر کیا، جس کی مشترکہ صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کی۔ اجلاس کا مقصد حالیہ جنگ بندی کو مضبوط بنانا، دو سال سے جاری تنازع کا خاتمہ اور غزہ میں طویل مدتی امن و تعمیرِ نو کے منصوبوں پر غور کرنا تھا۔
اس اہم اجلاس میں مسلم اور عرب دنیا کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
فیفا سربراہ جیانی انفنتینو نے کہا، "فٹبال کا مقصد صرف کھیل نہیں بلکہ امید، اتحاد اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ ہم فلسطین کے ہر کونے میں فٹبال واپس لائیں گے۔"
انہوں نے اعلان کیا کہ فیفا فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر میدانوں کی تعمیر، کوچز کی فراہمی، ٹورنامنٹس کے انعقاد اور فٹبال کے ڈھانچے کی بحالی کے لیے ایک خصوصی فنڈ قائم کرے گا۔
انفنتینو نے مزید بتایا کہ فیفا پہلے ہی فلسطین میں "منی پچز" اور "فیفا ایرینا پروگرام" کے ذریعے عملی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، "فٹبال بچوں کو خواب دیکھنے اور امید رکھنے کی طاقت دیتا ہے — اور آج کی دنیا میں یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔"
انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو بھی سراہا اور کہا، "صدر ٹرمپ نے رکاوٹیں دور کیں، مختلف ممالک کو یکجا کیا اور امن کی راہ ہموار کی۔ ان کے بغیر یہ سب ممکن نہ ہوتا۔"

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 14 منٹ قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 37 منٹ قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)





