چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط، پاکستان بار کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے خط کے تناظر میں پاکستان بار کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام ہائیکورٹ پر حملے کے معاملے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بار کونسل کو خط لکھا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خط کے تناظر میں پاکستان بار کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔پاکستان بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ پندرہ فروری کو طلب کی گئی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر دن ساڈھے گیارہ بجے اسلام آباد آفس میں ہو گا۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ کچہری میں وکلا چیمبر گرانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ میں بدقسمتی سے پیش آنے والا تشدد کا واقعہ بھی زیر بحث آئے گا ، اس حوالے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو لکھے گئے خط پر بھی بحث ہو گی۔
واضح رہے کہ ضلع کچہری میں تعمیر اپنے غیر قانونی چیمبرز گرانے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔جس کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا۔
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب
- 2 days ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 3 days ago
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا
- 2 days ago
تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز
- 15 hours ago
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا
- a day ago
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
- 2 days ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 3 days ago
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا
- a day ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 3 days ago
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 2 days ago
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا
- 19 hours ago
وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت
- 15 hours ago




