یہ نا خوشگوار واقعہ حکومتی پالیسی نظر انداز کرنے اور مجوزہ ڈرامہ قواعد کے تحت تھئیٹر انتظامیہ کے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر پیش آیا،عادل رانا


لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پنجابی تھیٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل نے ناقص سکیورٹی اور اداکارہ اقراء خان پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ثقافت عظمٰی بخاری کی ہدایات پر پنجابی تھئیٹر فوری سیل کردیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب آرٹس کونسل ڈپٹی ڈائریکٹر عادل احمد رانا کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر دفتر کی خصوصی ٹیم اور علاقائی تھانہ کی نفری نے پنجابی تھئیٹر کو۔ناقص سیکیورٹی انتظامات پر سیل کردیا۔
اس واقعہ نے ایک بار پھر فنکار برادری کے آسان ٹارگٹ ہونے کے مفروضہ کو تقویت بخشی ہے جس کیوجہ سے فنکار برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے-
پنجاب آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ادبیات و تھئیٹر عادل احمد رانا کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر اسٹیج اداکارہ اقراء خان پر فائرنگ کے واقعہ پر حکومت نے فی الفور تھئیٹر کو سیل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ نا خوشگوار واقعہ حکومتی پالیسی نظر انداز کرنے اور مجوزہ ڈرامہ قواعد کے تحت تھئیٹر انتظامیہ کے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر پیش آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار پنجاب بھر میں تھئیٹر انتظامیہ کو تنبیہہ کی گئی تاہم بعض عناصر حکومتی احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے جس کی وجہ سے ایسے ناخوشگوار واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 9 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 13 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)