پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کے بعد قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے قطری قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں امن کے لیے قطر کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، فلسطینی حقوق کی حمایت اور پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔