Advertisement
تفریح

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہرگرفتار

لاہور : بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 21st 2021, 4:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق انڈین میڈیاکا کہنا ہے  ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ کے شوہر راج کندرا سمیت  11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

 راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت تمام تر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد راج کندرا کو اس کیس میں بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا سمیت ان کے ساتھی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک معاہدہ ختم ہوجانے کے سبب ان کی ویڈیوز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا گیاہے۔

 

Advertisement
Advertisement