بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ریسکیو


قاہرہ: مصر میں مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مغربی مصر میں پیش آیا ، مسافروں سے بھری ٹرین صوبہ متروح سے قاہرہ جا رہی تھی۔
مصری ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے دوران ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے دو بوگیاں مکمل طور پر الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہوا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 94 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ فنی خرابی یا ٹریک میں تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کے بعد سامنے آئے گی۔

خیبرپختونخوا میں دریا کے کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ
- 2 hours ago

بالاج ٹیپو قتل کیس، جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کوگناہ گار قرار دے دیا
- an hour ago

شہریوں کے لیے دو چھٹیاں ،حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- an hour ago

نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکر دی
- 3 hours ago
گٹھیا کے مریضوں کے لیے ناریل پانی کے فوائد،جان کر آپ دھنگ رہ جائیں گے
- an hour ago
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 30 minutes ago

پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
- 24 minutes ago

افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل کی ہدایات پر پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری
- 38 minutes ago

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ،پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی
- 2 hours ago

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کےباعث 3200 سے زائد دیہات جبکہ 24 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، رپورٹ
- an hour ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 hours ago