نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکر دی
دوران سماعت پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے


کراچی: عدالت نے نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت کی درخواست مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لیاری میں نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر شدید جنسی تشدد کیا جس کے بعد خاتون چند دن کومہ میں رہیں اور پھر انتقال کر گئی۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے۔
بعد ازاں سیشن عدالت نے ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
خیال رہے کہ 23 جولائی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا تھا کہ شوہر کے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 19 سالہ شانتی 23 جولائی کی صبح 10 بج کر 45 منٹ پر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی تھی۔

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل