Advertisement

مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسرشوہر اور 2 بچوں سمیت قتل

پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالاہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 hours ago پر Sep 2nd 2025, 10:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسرشوہر اور 2 بچوں سمیت قتل

مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، ان کے شوہر اور 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالا ہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔

پراسیکیوٹر الفونسو گٹیریس سنتیّان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاشوں کی شناخت 32 سالہ ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹے گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا کے طور پر کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے قریبی مکینک شاپ کے 3 ملازمین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، لیکن ثبوت نہ ملنے پر انہیں جلد رہا کر دیا گیا۔ حیران کن طور پر یہ افراد پراسیکیوٹر آفس سے باہر نکلنے کے چند ہی منٹ بعد نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کرلیے گئے۔

مزید تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی آٹو ریپئر شاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاندان کو وہیں قتل کر کے لاشیں دوسری جگہ منتقل کی گئیں۔ 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایسمیرالڈا کے شوہر کو اصل ہدف سمجھا جا رہا ہے، تاہم ایسمیرالڈا خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے باعث کافی نمایاں تھیں۔ وہ اکثر ڈیزائنر برانڈز، مہنگی گاڑیوں، کاسمیٹک سرجریز اور غیر ملکی دوروں کی ویڈیوز اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی تھیں۔

 مقامی حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ قتل ذاتی دشمنی ہے، جرائم پیشہ گروہوں یا کسی اور وجہ سے ہوا ہے۔

Advertisement
سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • 5 hours ago
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • an hour ago
سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

  • 3 hours ago
بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

  • 4 hours ago
بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

  • 3 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

  • 2 hours ago
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

  • an hour ago
خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

  • 3 hours ago
 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

  • 2 hours ago
معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے  ، علی امین گنڈاپور

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور

  • 2 hours ago
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • an hour ago
بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

  • 2 hours ago
Advertisement