نتاشہ کے وکیل نے ٹرائل کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو 3 ستمبر تک جواب دینے کا حکم دیا


کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش کے خلاف منشیات کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ ملزمہ نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات کی تردید کی۔
عدالت کے سامنے سماعت کے دوران نتاشہ کو پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
نتاشہ کے وکیل نے ٹرائل کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو 3 ستمبر تک جواب دینے کا حکم دیا۔
یہ مقدمہ تھانہ بہادرآباد میں سرکار کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 19 اگست 2024 کو کراچی کے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی کے ٹکرانے سے عمران عارف اور ان کی کمسن بیٹی آمنہ جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمہ نتاشہ کو واقعے کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، 6 ستمبر کو متاثرہ خاندان اور نتاشہ کے درمیان دیت کے تحت صلح ہو گئی، جس کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر نتاشہ کی ضمانت منظور کر لی، جبکہ شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے میں منظور کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ملزمہ کے اہل خانہ نے آمنہ کے خاندان کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی ہے اور ایک قریبی رشتہ دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی گئی ہے۔ زخمیوں کو بھی علیحدہ رقم فراہم کی گئی۔

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 9 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 10 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 8 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 7 گھنٹے قبل