پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ مجرم سابق بھارتی شہری ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ ملزم سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا تھا


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج نے مجرم عثمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا دینے کے علاوہ اس کی تمام پراپرٹی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ مجرم سابق بھارتی شہری ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ ملزم سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بھارتی دہشت گرد عثمان کو سزا سنائی اور کہا کہ دھماکا خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ 4 کے تحت ملزم کو 10 سال قید کی سزا دی جاتی ہے، جبکہ پاکستان میں موجود اس کی تمام جائیداد ریاست کے حق میں ضبط کی جائے گی۔
وارنٹ کے مطابق، دھماکا خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ 5 کے تحت بھی ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس مجرم کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل






