باغی گروپ لبریشن موومنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگربین الاقوامی تنظیموں سے امداد کی اپیل


سوڈان میں باغی گروپ لبریشن موومنٹ کے مطابق مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مارا کے پہاڑوں میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
باغی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کی جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے تاراسین نامی گاؤں میں صرف ایک فرد زندہ بچا ہے جبکہ باقی پورا گاؤں ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔
باغی گروپ لبریشن موومنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ کے بعد شمالی دارفور ریاست کے بہت سے رہائشیوں نے مارا نامی پہاڑی علاقے میں پناہ لی تھی۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے شروع ہونے والی اس خانہ جنگی نے سوڈان کو قحط سالی میں دھکیل دیا ہے، جب کہ مغربی دارفور میں نسل کشی کے الزامات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
خانہ جنگی میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار متضاد ہیں، لیکن ایک امریکی عہدیدار نے گزشتہ سال اندازہ لگایا تھا کہ 2023 سے اب تک 150,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
مَرّا پہاڑوں کے اس علاقے پر قابض سوڈان لبریشن موومنٹ کے مختلف دھڑوں نے آر ایس ایف کے خلاف سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- ایک گھنٹہ قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل