یوکرین پر روسی حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی اور نیٹو میں شامل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، پیوٹن
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس کی قومی سلامتی کے لیے ناقابل قبول ہے، اور یہ اقدامات مشرقی یورپ میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں،پیوٹن


تیانجن: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین پر ماسکوکا حملہ برسوںکی مغربی اشتعال انگیزی اور نیٹو میں شامل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق چین کے شہر تیانجن میںہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا اور یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔
سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے، یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل اور سکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔
صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ موجودہ بحران کی بنیاد 2014 میں یوکرین میں ہونے والی بغاوت ہے، جو ان کے بقول مغرب کی پشت پناہی سے ہوئی،انہوں نے کہا، "بغاوت کے بعد اس سیاسی قیادت کو ہٹا دیا گیا جو یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالف تھی۔
روسی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس کی قومی سلامتی کے لیے ناقابل قبول ہے، اور یہ اقدامات مشرقی یورپ میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یوکرین کی جنگ عالمی منظرنامے پر اہم سیاسی و عسکری چیلنج بنی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 2 days ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 days ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 3 days ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 2 days ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 3 days ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 17 hours ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 days ago
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 3 days ago

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 3 days ago

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 17 hours ago



