ملزم زاہد کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا،پولیس


اسلام آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں ، قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد کی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354 (خواتین کی عزت مجروح کرنے کی نیت سے حملہ یا زبردستی)، 365 (اغوا)، 392 (ڈکیتی کی سزا)، 500 (ہتکِ عزت کی سزا)، 509 (خواتین کو ہراساں کرنے) اور 511 (ناکام مجرمانہ کوشش) شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم زاہد کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔
سامعہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ٹک ٹاکر سامعہ نے بتایا کہ ملزم نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، بعد ازاں حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر سامعہ نےکہا تھا کہ ’ملزم نے میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران ملزم میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو ملزم نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی‘۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- ایک دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل


