Advertisement

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جو مشرقی ایران میں انتہائی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ایرانی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 گھنٹے قبل پر اگست 24 2025، 3:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی فورسز کی کارروائی  میں  اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

ایران نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک خفیہ اور خطرناک کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں ایران نے اسرائیل سے منسلک صیہونی ایجنٹس قرار دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جو مشرقی ایران میں انتہائی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایران کی انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے کی گئی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران دو انٹیلیجنس اہلکار اور ایک پولیس افسر زخمی ہو گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گروپ میں شامل دہشت گرد غیر ملکی تھے اور ان کے قبضے سے صیہونی ایجنڈے سے متعلق دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ گروہ ایران کے اندر تخریب کاری، دہشت گردی اور جاسوسی کے مشن پر تھا، جس کا ہدف ملک کے مشرقی علاقے میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بنانا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ کا مرکزی سیل سات غیر ایرانی شدت پسندوں پر مشتمل تھا تاہم ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ سیستان بلوچستان وہی خطہ ہے جہاں حالیہ دنوں میں شدت پسند تنظیموں جیش العدل اور انصار الفرقان کی کارروائیوں میں کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

 یہ صوبہ ایران کی سنی بلوچ اقلیت کا گڑھ اور سب سے زیادہ حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

Advertisement
پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

  • 2 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز

بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز

  • 2 گھنٹے قبل
 پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ

 پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ

  • 6 گھنٹے قبل
مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر

  • 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری

11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری

  • 2 گھنٹے قبل
مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement