ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے


ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے آفس کراچی میں ہوگا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ابوالخبیر آزاد کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔
سپارکو ترجمان کا بتانا تھا کہ امکان ہے ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 29 منٹ قبل

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز کا دورہ ، ملکیوں کے ویزہ مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
- 3 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 22 منٹ قبل

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت
- 3 گھنٹے قبل

فواد خان اور وانی کپور کی فلم’ عبیر گلال‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کو تیار
- 2 گھنٹے قبل

گجرات :دوران کرکٹ میچ اوور نہ دینے کے پر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق ،ماموں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 34 منٹ قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 8 منٹ قبل

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ناروےکا یوکرین کے لیے700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل