وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز کا دورہ ، ملکیوں کے ویزہ مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے وفود ہمارے معزز مہمان ہیں، ان کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی،محسن نقوی


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی اور اجتماع کے لیے آنیوالےغیر ملکی وفود کے ویزہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبیداللہ خورشید، ڈاکٹر سیلم، انوار غنی، میاں احسن، ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا عامر احسان، مولانا امجد فاروق، شبیر احمد عثمانی، مفتی عرفان اور بریگیڈیئر (ر) مصدق شریک تھے۔
اس موقع پر نومبر میں منعقد ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیر داخلہ کو اجتماع کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اجتماع کے لیے بیرون ممالک سے آنے والے وفود کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں ویزا کا مسئلہ ہوا، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے وفود ہمارے معزز مہمان ہیں، ان کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں اور اس سال بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر مولانا محمد احمد بٹلر نے اس موقع پر کہا کہ سب نے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جانا ہے، ہمیں دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔ انہ

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 7 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 4 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 4 گھنٹے قبل