Advertisement

بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ  میں شرکت اور پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کودبئی میں مدمقابل ہوں گے، ایشیا کپ کے لیے بھارت پہلے ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Aug 21st 2025, 6:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ  میں شرکت اور پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

ممبئی: بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرنے اور پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت کھیل نے ایشیا کپ میں شرکت کرنے اور پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو اجازت دے دی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل  کی جانب سے واضح کیا گیا جہاں تک ایک دوسرے کے ممالک میں دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں کا تعلق ہے تو بھارتی ٹیمیں پاکستان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گی۔ نہ ہی ہم پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے دیں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کودبئی میں مدمقابل ہوں گے، ایشیا کپ کے لیے بھارت پہلے ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

باؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ

  • 2 منٹ قبل
نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی

  • ایک منٹ قبل
قومی  کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار

  • 5 منٹ قبل
ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری

  • 3 گھنٹے قبل
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی  سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین

  • 22 منٹ قبل
چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو

  • 9 منٹ قبل
پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال  شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال  شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

  • 2 گھنٹے قبل
ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا  ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

  • 7 منٹ قبل
 سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی،سلمان اکرم راجہ

 سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی،سلمان اکرم راجہ

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement