وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانوی پارلیمنٹیرینز، کشمیری رہنماؤں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،دفتر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دورے کے دوران لندن میں وزیرخارجہ نائب وزیراعظم اینجیلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکونر، اور کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل شلی ایورکور بوچوے سے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازاںوزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمیشن، لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ پائلٹ منصوبہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین کے دستاویزی مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانوی پارلیمنٹیرینز، کشمیری رہنماؤں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 14 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 31 منٹ قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 14 گھنٹے قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 14 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 14 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 3 گھنٹے قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل