Advertisement
پاکستان

حکومت پاکستان کی جانب سے نامورشخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان 

یہ اعزازات ان شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 16 2025، 3:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت پاکستان کی جانب سے نامورشخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان 

حکومت پاکستان نےمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو  سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 263 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔یہ اعزازات ان شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق جن شخصیات کو اعزاز دیے جائیں گے ان میں نامور کھلاڑی اورمختلف شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

 حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ  سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسک تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس کے شعبے میں راشد ملک کو تمغہ امتیاز  دیا جائے گا۔

جبکہ شاہ زیب رند کو کراٹے اور محمد سجاد کو کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

دوسری جانب  شعبہ آرٹس میں عرفان علی کھوسہ، حد یقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب، ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر قاضی، سویرا عباس، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے23  مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔

Advertisement
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے  شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

  • 2 گھنٹے قبل
 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

  • 6 گھنٹے قبل
کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

  • 8 گھنٹے قبل
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

  • 9 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

  • 5 گھنٹے قبل
کرغز صدر کی  وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement