بھارت کے زخموں پر نمک ،ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو، پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو، پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے امریکی صدر نے کہا کہ روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی،جس میں تین سالوں سے جاری جنگ ختم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین امن کی بحالی کے لیے کوشش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کے آئے روز اس طرح کے بیانات سے اور بھارت پر عائد کر دہ ٹیرف سے تنگ آ کر مودی حکومت نےاب روس اور چین سے قربت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سا ل کے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ چین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں جبکہ مودی نے روسی صدر پیوٹن کو بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے طے شدہ امریکا کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے امریکہ سے ہتھیاروں اور طیاروں کی فروخت بھی روک دی ہے جسے عالمی ماہرین نے سنجیدہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- ایک گھنٹہ قبل

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 6 گھنٹے قبل

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- ایک گھنٹہ قبل

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- ایک گھنٹہ قبل

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 43 منٹ قبل

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- ایک گھنٹہ قبل