وزیراعظم 31 اگست کوشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے
وزیر اعظم بیجنگ میں 4 ستمبر کو ہونے والی پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جہاں پاکستان کی جانب سے 4 ستمبر کو بیجنگ میں پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اپنے دورہ چین میں شہباز شریف چینی دارالحکومت بیجنگ میں 4 ستمبر کو ہونے والی پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس پاکستانی سفارت خانہ اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کی جائے گی، اس کانفرنس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینا اور پاکستان کی مختلف صنعتوں میں چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف خود کانفرنس سے قبل ایک بریفنگ سیشن میں ان منصوبوں کا جائزہ لیں گے، جس میں تمام چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سرمایہ کاری کانفرنس میں ٹیکسٹائل، ایگریکلچر، اور آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبے پیش کیے جائیں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے فارماسیوٹیکل، آئرن و اسٹیل، کیمیکل اور پاور اسٹوریج کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش متوقع ہے۔
حکومت کی طرف سےتمام صوبوں کو چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے رابطے تیز کر دیے ہیں اور بھرپور تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس نہ صرف پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گی بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز بھی کرے گی۔
ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی یہ پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس پاکستان کی معیشت کو نئی جہت دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 10 منٹ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 7 منٹ قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 4 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل