Advertisement
ٹیکنالوجی

انسٹاگرام میں صارفین کیلئے ری پورسٹ اور لوکیشن شیئرنگ سمیت 3 نئے فیچر متعارف کرا دیئے

ایک فیچر پبلک پوسٹس اور ریلز کی شیئرنگ،دوسرا دوستوں کے ساتھ انسٹا گرام میپ کی شکل میں لوکیشن شیئرنگ جبکہ تیسرا نئی فرینڈز ٹیب پر مبنی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 گھنٹے قبل پر اگست 7 2025، 3:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انسٹاگرام میں صارفین کیلئے ری پورسٹ اور لوکیشن شیئرنگ سمیت 3 نئے  فیچر متعارف کرا دیئے

انسٹا گرام میں صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، ان فیچرز کا بنیادی مقصد صارفین کو آن لائن کانٹیکٹس سے زیادہ جڑنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میٹا کی جانب سے ان فیچر کا اعلان کیا گیا۔ ایک فیچر پبلک پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے کے حوالے سے ہے، دوسرا دوستوں کے ساتھ انسٹا گرام میپ کی شکل میں لوکیشن شیئرنگ میں سہولت فراہم کرے گا جبکہ تیسرا نئی فرینڈز ٹیب پر مبنی ہے۔

پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے والے فیچر کو ری پوسٹس کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر سے صارفین دیگر افراد کی پبلک ریلز اور فیڈ پوسٹس کو شیئر کرسکیں گے۔پوسٹ کو سب سے پہلے پوسٹ کرنے والے فرد کو کریڈٹ ملے گا اور ری شیئرز پوسٹس ایک نئے ٹیب میں نظر آئیں گی۔

میٹا کے مطابق اب پوسٹس اور ریلز میں ایک نیا ری شیئر آئیکون بھی نظر آئے گا۔

انسٹا گرام میں ایک نیا میپ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس میپ میں آپ اپنی لاسٹ ایکٹیو لوکیشن کو شیئر کرسکیں گے جبکہ یہ تعین بھی کرسکیں گے کون آپ کی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے۔

اسی طرح یہ فیصلہ بھی کرسکیں گے کہ مخصوص مقامات کی لوکیشن شیئر نہ ہو۔کمپنی کے مطابق صارفین جب مرضی لوکیشن شیئرنگ کو ڈس ایبل کرسکیں گے جبکہ ریلز، پوسٹس اور اسٹوریز کو بھی میپ کے ذریعے دیکھنا ممکن ہوگا۔

تیسرا فیچر نئی فرینڈز ٹیب کا ہے جو ریلز کے اوپر موجود ہوگی جس میں صارف کے کانٹیکٹس کے پبلک مواد کو دکھایا جائے گا۔یہ فیچر پہلے محدود صارفین کو دستیاب تھا مگر اب اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Advertisement
پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا صوبے میں   صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

  • 4 گھنٹے قبل
پی سی بی  : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

  • 7 گھنٹے قبل
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران   تبدیل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل

  • 2 گھنٹے قبل
 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

  • 7 گھنٹے قبل
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

  • 5 گھنٹے قبل
کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement