سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل بڑی مقدار میں خرید رہا ہے بلکہ اسے آگے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر پہلے سے لاگو 25 فیصد ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اچھا تجارتی شراکت دار نہیں رہا، کیونکہ وہ روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، جو یوکرین جنگ میں روسی فوجی مشینری کو ایندھن فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ رویہ ان کے لیے باعث تشویش ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اب بھارت پر اضافی معاشی دباؤ ڈالنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ اس کے غیرمنصفانہ اور بلند ٹیرف ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنے پر موجودہ ٹیرف میں مزید اضافے کا عندیہ دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل بڑی مقدار میں خرید رہا ہے بلکہ اسے آگے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی حملوں سے کتنے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں، اور اسی غیر ذمے دارانہ رویے کے پیشِ نظر ٹیرف میں مزید اضافہ ضروری ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 17 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 13 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 10 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)