صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
یومِ استحصال بھارتی بربریت اور امن دشمنی کی سنگین یاد دہانی ہے، وزیر اعظم


5 اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو 6 سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر متوجہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی و سیاسی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے، یومِ استحصال بھارتی بربریت اور امن دشمنی کی سنگین یاد دہانی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور شناخت سے انکار علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
صدر مملکت نے کہاکہ من مانی حلقہ بندیاں، غیر کشمیریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنا بھارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جبر و استبداد میں اضافہ کر دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام دھمکیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کا شکار ہیں۔پاکستان کشمیریوں کے جائز حقوق کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago





