علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
علیمہ خان نے کہا، "مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی کئی اہل اور قابل امیدوار موجود تھے، سینیٹرز کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر ہونا چاہیے تھا


علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی سینیٹر منتخب ہونے والی امیدوار مشعال یوسفزئی کے انتخاب کو میرٹ کے خلاف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست پر ٹکٹ دیتے وقت اہل امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا، جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس فیصلے میں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا، "مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی کئی اہل اور قابل امیدوار موجود تھے۔ سینیٹرز کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر ہونا چاہیے تھا۔"
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، "میں ایسے افراد پر گفتگو کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، لیکن اصولی مؤقف میرا یہی ہے کہ انتخاب شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیے تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اگر مجھ سے رائے لی جاتی تو میں یہ ضرور کہتی کہ مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی کئی لوگ اس عہدے کے لیے اہل تھے، اور فیصلہ میرٹ کو مد نظر رکھ کر ہونا چاہیے تھا۔"
یاد رہے کہ 31 جولائی کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، جو ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہو کر سینیٹر منتخب ہوئیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل








