معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل
بھارت بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جنرل عاصم منیر


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے "معرکہ حق" میں شکست سے دوچار بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے اور بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک متنوع گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جو معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اب اپنی ناپاک سازشوں کو آگے بڑھانے کے لیے پراکسی جنگ تیز کر چکا ہے جن میں ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ جیسے عناصر بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے بنے ہوئے ہیں، یہ تمام پراکسی گروہ بھی ان شاءاللہ اسی انجام اور رسوائی کا شکار ہوں گے جو انہیں معرکۂ حق میں ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد کسی مذہب، فرقے یا قومیت کو نہیں دیکھتے لہٰذا ان کے خلاف ایک متحد اور قومی ردعمل کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے اجتماعی قومی عزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس خطرے کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر یکجہتی سے چلنے والے ترقیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بلوچستان کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی مجموعی پیشرفت ممکن بنائی جا سکے۔
فیلڈ مارشل نے علاقائی امن سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے اور قومی وقار کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل اور شرکاء کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago





