Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدم حاضری کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jul 26th 2025, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، تاہم ان کے وکیل قوسین مفتی عدالت میں پیش نہ ہو سکے کیونکہ علیمہ خان نے انہیں جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدم حاضری کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق، علیمہ خان نے وکیل قوسین مفتی کو جیل کے داخلی دروازے پر روک لیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ جب تک عمران خان کی فیملی، سینئر وکلاء سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

عدالت اور پراسیکیوشن ٹیم تقریباً ساڑھے تین گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری تو لگائی گئی، تاہم وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

  • 17 minutes ago
کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی 

کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی 

  • 11 minutes ago
اسحاق ڈارکا یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مکالمے اور باہمی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ 

اسحاق ڈارکا یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مکالمے اور باہمی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ 

  • 6 hours ago
 آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے،ایرانی صدر

 آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے،ایرانی صدر

  • 6 hours ago
وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم

وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم

  • 15 minutes ago
خلیج فارس میں نئے باب کا آغاز، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا،سپریم لیڈر

خلیج فارس میں نئے باب کا آغاز، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا،سپریم لیڈر

  • 4 hours ago
 پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت

 پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت

  • 4 hours ago
افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے

  • 5 hours ago
روٹی تو مل  ہی جاتی ہے، گلاب کب ملے گا؟

روٹی تو مل  ہی جاتی ہے، گلاب کب ملے گا؟

  • 19 minutes ago
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  • 6 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ

  • 7 hours ago
تھیٹر پروڈیوسرز کی پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری سے ملاقات 

تھیٹر پروڈیوسرز کی پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری سے ملاقات 

  • 7 hours ago
Advertisement