سانیہ : پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ کی تقریب،صدرزرداری کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
دوران تقریب صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، بحری مفادات کے تحفظ اور معاشی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے


سانیا :پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ،پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ کی تقریب چین کے شہر سانیا میں ہوئی ۔صدرآصف علی زرداری نے کمیشننگ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے ہنگور کی کمیشنگ کو پاک بحریہ کے جدت کے سفرمیں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کی مضبوط،متوازن اور قابل بھروسہ دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
دوران تقریب صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، بحری مفادات کے تحفظ اور معاشی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ اہم سمندری گزرگاہوں پر رکاوٹیں عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔ ایک مستحکم، اور قواعد پر مبنی بحری نظام کے قیام کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحریہ ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں، اعلیٰ سینسرز اور ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سے لیس ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں بحری نظم و استحکام برقرار رکھنے میں یہ آبدوزیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جارحیت کے سدباب،بحرہ عرب اور وسیع تر بحر ہند میں اہم سمندری مواصلاتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
نیول چیف نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ "ہنگور" کا نام ہماری قومی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 1971 میں ہنگور وہ پہلی آبدوز تھی جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد کسی بحری جنگی جہاز کو غرق کیا۔ پی این ایس/ایم ہنگور اسی شاندار روایت کو آگے بڑھائے گی۔ یہ پاکستان نیوی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو ہماری بحری دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا اور بیڑے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے گا۔
تقریب میں پاک بحریہ اور پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل



