کراچی : پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔


کراچی: شہر قائد میں پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمسن لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت کے روبرو کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
دوران سماعت وکیل مدعی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نےپانچویں جماعت کی 13 سال کی بچی سے شادی کی اور ملزم کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
بعد ازاں عدالت نے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 31 منٹ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 32 منٹ قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل