سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
اداروں کی توہین یا مذاق اڑانا بھی ممنوع ہے، خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جا سکتا ہے،کوڈ آف کنڈکٹ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ا ی سی پی) نے سینیٹ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیا، جس میں متعدد اہم پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل (پیر) کو ہورہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق طے کیا ہے اور امیدواروں سمیت سیاسی جماعتوں، ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا ہے۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی ہوگئی جبکہ بیلٹ پیپرز کی تصاویر لینا بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہےجبکہ کہ امیدوار یا ان کے حامی کسی سرکاری ملازم یا عہدیدار سے مدد نہیں مانگ سکتے اور کوئی سرکاری ملازم یا عہدیدار بھی کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا۔
کوڈ آف کنڈکٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے جبکہ صدر مملکت اور گورنرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس کے علاوہ اداروں کی توہین یا مذاق اڑانا بھی ممنوع ہے، خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جس نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، وہ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ضمنی الیکشن میں مسلم ن کی جانب سے عبدالکریم جب کہ خدیجہ صدیقی، عبدالستار اور اعجاز حسین آزاد حیثیت میں امیدوار ہیں۔

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 5 منٹ قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 13 منٹ قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل