Advertisement

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jul 15th 2025, 9:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز  کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

 آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے، آسٹریلیا کے فاسٹ بولراسکاٹ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔

بولرزنے بھی نپی تلی بولنگ سے حریف بیٹنگ لائن کو بے بس کر دیا، ویسٹ انڈیز کے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 12 اوورزمیں پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلرمچل سٹارک نے اپنے کیریئر کا بہترین سپیل ڈال کر ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں فتح دلوادی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف204 رنز کا دفاع کرتے ہوئے مچل سٹارک نے تباہ کن بولنگ کی اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین 5 وکٹیں مکمل کیں۔

سٹارک نے  اپنے سپیل کی صرف 15 گیندوں میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں کم سے کم گیندوں پر 5 وکٹیں مکمل کرنے کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل 1947 میں آسٹریلیا کے ایرنی توشاک(Ernie Toshack) نے بھارت کے خلاف اپنے سپیل کی 19 گیندوں پر 5 وکٹیں لی تھیں۔  

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ آکلینڈ میں 25 مارچ 1955 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں صرف 26 رنزپرڈھیر ہوئی تھی۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف 2 مرتبہ (13 فروری 1896اور 14 جون 1924) کو محض 30 رنز پرآل آؤٹ ہوئی تھی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو

  • 15 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

  • 13 گھنٹے قبل
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل،  بارش اور طافان  کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
ایرانی جوہری تنصیبات  مکمل  تباہ ہونے کے بعد  اب  بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ

  • 2 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن  دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

  • 25 منٹ قبل
برازیل، چین اور بھارت کو  روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف

  • 2 گھنٹے قبل
40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ

  • 2 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement