این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا


ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 10 جولائی تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے، جب کہ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے چراٹ میں سب سے زیادہ 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب کے فیصل آباد میں 33 ملی میٹر اور چکوال میں 28 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کرک میں موسلادھار بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث ایک 12 سالہ لڑکا نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم 10 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برساتا رہے گا۔ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں آئندہ دو روز ہلکی بارش ہوگی۔ 8 جولائی سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلیات، مری اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔
بالائی اور وسطی سندھ کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- a day ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- a day ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- 4 hours ago
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 4 hours ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- 3 hours ago

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- 2 days ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 21 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- 2 days ago

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- a day ago









