Advertisement

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلہ پیما مرکز

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 19th 2025, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضع سوات اور گرد نواح میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

لزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Advertisement