Advertisement
علاقائی

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جہاں سے متعدد تشویشناک حالت کے باعث ایبٹ آباد ریفر کر دیے گئے،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 19th 2025, 9:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

ہری پور:ـ  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہر ی پور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

باراتیوں کی بس

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جہاں سے متعدد تشویشناک حالت کے باعث ایبٹ آباد ریفر کر دیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بس میں سوار تمام افراد بارات کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

Advertisement