باغوں کا شہرلاہور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں اے کیو آئی 290 تک پہنچ گیا ہے


آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،موسم خشک رہے گا،اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری رہے گا،شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہوگا۔
باغوں کا شہرلاہور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں اے کیو آئی 290 تک پہنچ گیا ہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل میں اے کیوآئی 762، سید مراتب علی روڈپر 531، اے سی شالیمار آفس کے اطراف میں 517 ،گلبرگ تین کے علاقہ میں 485اورشادمان مارکیٹ میں 459 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی میں مزید اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں موسم گرم اور خشک جبکہ راتیں خنک ہیں، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے،دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جانے لگی ہے،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈہے اورگرمی کی شدت 25 سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ،شہر میں مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔
دوسری طرف اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 9ویں نمبر پرموجودہے،ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 122 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین نے خبردارکیاہے کہ سو سے زائد پرٹیکولر میٹرزامضر صحت ہے، شہری ایسے موسم میں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائےگا،دن بھر 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل






