یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اسے حماس کی جانب سے 2 مزید یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئی ہیں۔
وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو ریڈ کراس کے ذریعے 2 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔
یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں۔ لاشوں کو شناخت کے لیے اسرائیل میں ایک طبی تجزیاتی مرکز منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک حماس کی جانب سے 28 میں سے 11 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کو ملی ہیں۔
حماس کا کہنا ہےکہ رفح کراسنگ کی بندش یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرسکتا ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ضامن ممالک کو جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، اگر حماس نے ایسا کیا تو غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل






