عام تعطیل کے باوجود اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل ادارے اپنی معمول کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے،نوٹیفکیشن


نارووال: صوبائی کی جانب سے یکم نومبر کو ضلع نارووال میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، عام تعطیل کے باوجود اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل ادارے اپنی معمول کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد علی پور سیداں شریف پہنچنے کی توقع ہے،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے قیام و طعام، وضو، کھانے پینے اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
عرس کے دوران قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علمائے کرام اور مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 4 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 6 hours ago

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 4 hours ago

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 5 hours ago

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 2 hours ago

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 6 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 5 hours ago

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 3 hours ago



.webp&w=3840&q=75)





.jpg&w=3840&q=75)




