Advertisement
تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

فی تولہ سونا 14 ہزار فی تولہ کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 16ہزار 362 روپے کا ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 28th 2025, 1:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

آج سونے کے نرخ میں 14 ہزار فی تولہ کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے، دس گرام سونے کے نرخ میں 12ہزار3روپے کی بڑی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 140 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4940 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 3300 روپے کی کمی ہوئی تھی، دو دن میں سونے کے نرخ میں 17 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے

چاندی کے فی تولہ نرخ میں 173 روپے کی کمی ہونے کے بعد قیمت 4924 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Advertisement