Advertisement
علاقائی

فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز

پی ٹی آئی جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ لیکن جب انہوں نے ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھایا اس دن سے ان کے خلاف کارروائی شروع ہوئی،مریم نواز

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 29th 2025, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ ہونے کے بعد فلسطینی جشن منا رہے تھے جبکہ یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔ ریاست اور عوام آپ کو اپنا رہنما مانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے مگر ملک کی ترقی سب سے اہم ہے۔ اور ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ جماعتوں کو بنایا گیا۔ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ جبکہ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے روزمرہ کی زندگی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ سیاست کرنا مذہبی جماعتوں کا بھی حق ہے۔ جبکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہتھیار اٹھالیں اور کہیں جو بھی پولیس والا نظر آئے اس کو مار دیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور حکومت چاہتی ہے کہ عوام گھر سے نکلیں تو ان کو کوئی مشکلات پیدا نہ ہوں۔

انہون نے مزید کہا کہ سیاست میں راستے بند کرنا اور املاک کو نقصان پہنچانا قبول نہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ لیکن جب انہوں نے ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھایا اس دن سے ان کے خلاف کارروائی شروع ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا زوال 9 مئی والے دن سے شروع ہوا۔ یہاں سیاسی جنگ لڑنے والوں کو اسلحہ اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے بھی جدوجہد کی مگر کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے۔ جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے جلسے کیے مگر کوئی ہتھیار نہیں اٹھایا۔

Advertisement
پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

  • ایک دن قبل
 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود  میں مزید کم ہو گیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا

  • ایک دن قبل
26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

  • ایک دن قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

  • ایک دن قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

  • 18 گھنٹے قبل
 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

  • 2 منٹ قبل
Advertisement