Advertisement
تجارت

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی نے شفافیت، بروقت فیصلوں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے ذریعے ترقی کو نئی سمت دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 1st 2025, 12:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال،  صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں ملک میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں  حاصل ہوئی ہیں۔

دوسرے سال میں بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔

اسی طرح پاکستانی اسٹارٹ اپ ’بُک می‘کی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز  ہے۔ اُدھر گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی کے ساتھ گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ میں کینجھر، گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں جب کہ جی سی سی سمیت 126 ممالک کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت، سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ میں بڑی پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے دو سال کے دوران پی آئی اے کی نجکاری میں 7 بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی، سروسز میں بہتری اور آمدنی میں اضافہ  ریکارڈ ہوا ہے۔ اسی طرح ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے لیے ’جی ٹو جی‘  ماڈل کی منظوری بھی  کامیابیوں میں شامل ہے۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی تیاری، عالمی معیار کی سروسز کی جانب پیش رفت کا سلسلہ بھی ان ہی کامیابیوں کی کڑی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے شفافیت، بروقت فیصلوں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے ذریعے ترقی کو نئی سمت دی ہے۔

Advertisement
مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

  • 9 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 11 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 12 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 10 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 12 گھنٹے قبل
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

  • 10 گھنٹے قبل
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 11 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

  • 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 12 گھنٹے قبل
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 12 گھنٹے قبل
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement