Advertisement

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔

ایوان شاہی نے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

Advertisement