Advertisement
تجارت

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

کاروباری دن کے اختتام پر حصص بازار میں مجموعی طور پر 59 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے پائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر نمایاں ہونے لگے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس 3,855 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 116,167 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 4,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم بعد میں معمولی ریکوری کے نتیجے میں 500 پوائنٹس کی واپسی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر حصص بازار میں مجموعی طور پر 59 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے پائے۔ اس مندی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن 473 ارب روپے گھٹ کر 14,063 ارب روپے رہ گئی۔

Advertisement