چینی بجران،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے،رانا تنویرحسین


اسلام آباد: ملک میں جاری چینی کے بحران کو ختم کرنے کے لیےشوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اور درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں، مزید کہنا تھا کہ درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔
واضح رہے کہ 20 جون کو حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنےکےلیےچینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)