خیبرپختونخوا کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جانا تھا، تاہم ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ ڈال کر فنانشل ایمرجنسی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کا مقصد صرف بجٹ کی منظوری روکنا اور اس کے ذریعے صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی نافذ کرنا تھا، مگر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جانا تھا، تاہم ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کو تحلیل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، "جس دن عمران خان نے کہا، میں خود حکومت ختم کر دوں گا، لیکن کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔"
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی خاطر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں خود تحلیل کیں اور کہا کہ اگر حکومت خود ختم کرنی ہو تو وہ کریں گے، مگر کسی بیرونی دباؤ یا سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ "جو طاقت کا غلط استعمال کرے گا، وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کا احتساب نہیں ہوگا، تو وہ غلط فہمی میں ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ جب خیبرپختونخوا کی حکومت کو سنبھالا، تو خزانے میں صرف 18 دنوں کی تنخواہیں موجود تھیں، امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔ آج بھی صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں، حتیٰ کہ ڈرون حملے بھی بند نہیں کیے جا رہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 hours ago



